علیمہ خان کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نا کروانے پر احتجاج

علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے قانونی راستے کی امید ظاہر کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر احتجاج کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی کا حق ہے کہ وہ اپنی فیملی اور وکلا سے مل سکیں۔ تین رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کا حکم دیا ہوا ہے، مگر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

علیمہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی قانونی راستے پر چل رہی ہے اور امید کرتی ہے کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں پٹیشن سے انصاف ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ججز کو انصاف کی فراہمی کے لیے بھاری مراعات دی جاتی ہیں، لیکن اگر ججز انصاف نہ دیں تو انصاف کی واپسی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی جماعت کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں اور اب پارٹی کو فیصلہ کرنا ہے۔ علیمہ خان نے سوال کیا کہ اگر ان کی جگہ پی پی پی یا ن لیگ ہوتی تو کیا ان کے ساتھ بھی یہی سلوک ہوتا؟

دیگر متعلقہ خبریں