پاکستان نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی کارروائیوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے ان اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسرائیلی قابض افواج اور انتہا پسند آبادکاروں کی فلسطینی عوام کے خلاف کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مسجد اقصیٰ کے صحن میں بار بار دھاوا بولنا، عبادت گزاروں کو اشتعال دلانا اور انتہا پسندانہ اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقدس مقامات کا تقدس بین الاقوامی قانون اور تاریخی حیثیت کے مطابق محفوظ بنایا جائے۔














