پاکستان میں آٹو فنانسنگ میں 33.7 فیصد اضافہ، حجم 315 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آٹو فنانسنگ کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق ملک میں آٹو فنانسنگ کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اکتوبر 2024 کے مقابلے میں اکتوبر 2025 میں آٹو فنانسنگ 33.7 فیصد بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں آٹو فنانسنگ کا مجموعی حجم 236 ارب روپے سے بڑھ کر 315 ارب روپے ہوگیا۔
ستمبر 2025 کے مقابلے میں اکتوبر 2025 میں آٹو فنانسنگ میں 3.5 فیصد کا مزید اضافہ ہوا۔
یہ اضافہ ملک میں گاڑیوں کی خریداری میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے، جو معیشت کے مختلف شعبوں پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔














