کراچی میں ڈبل ڈیکر اور ای وی بسیں آئندہ ہفتے سے چلنے کو تیار

حکومت سندھ نے کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر اور ای وی بسیں چلانے کا اعلان کیا، یلو لائن بی آر ٹی کے کام میں تیزی لانے کی ہدایات دی گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت سندھ نے کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں یلو لائن بی آر ٹی اور ریڈ لائن بی آر ٹی کے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بسیں اور ای وی بسیں آئندہ ہفتے کراچی پہنچ جائیں گی جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر نے دسمبر تک ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے اور اس مالی سال میں مزید پانچ سو بسیں لانے کا ارادہ ظاہر کیا۔ خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز چلانے کی تربیت دینے کا سلسلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے یلو لائن بی آر ٹی کے ترقیاتی کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تاج حیدر پل پر دو طرفہ ٹریفک چلائی جارہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں