سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو کونسل کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان دوسرے سینئر ممبر ہوں گے۔ جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن رضوی اور جسٹس جمال مندوخیل بھی کونسل کے ممبران میں شامل ہیں۔
جوڈیشل کونسل کی تشکیل کے ساتھ ہی جوڈیشل کمیشن کی بھی نئی تشکیل کی گئی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کمیشن کے سربراہ ہوں گے جبکہ جسٹس امین خان، جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن رضوی اور جسٹس عامر فاروق کمیشن کے رکن ہوں گے۔
وزیر قانون اعظم تارڑ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، حکومتی اور اپوزیشن کے دو دو ارکان پارلیمان، پاکستان بار کونسل کا نامزد وکیل اور اسپیکر قومی اسمبلی کی نامزد خاتون بھی کمیشن کا حصہ ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔















