اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کے محفوظ فیصلے کے تحت کیا گیا ہے، جس کے مطابق مقامی حکومت کے انتخابات کے لیے سرکاری افسران، عدلیہ یا سرکاری اداروں سے ریٹرننگ آفیسرز، ڈپٹی ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کیے جا سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کی معیاد 14 فروری 2021 کو مکمل ہوئی تھی۔ قانون کے مطابق، الیکشن کمیشن بلدیاتی حکومت کی معیاد مکمل ہونے کے 120 دن کے اندر انتخابات کرانے کا پابند ہے، لیکن اب تک 2021 کے بعد سے انتخابات نہیں ہو سکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں