بھوآنہ میں بس اور موٹرسائیکل کے تصادم میں دو افراد جاں بحق، ایک خاتون زخمی

بھوآنہ میں جھنگ روڈ پر تیز رفتار بس اور موٹرسائیکل کے تصادم میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

بھوآنہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جھنگ روڈ اڈا شیر آباد کے قریب تیز رفتار بس اور موٹرسائیکل کے تصادم میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل مخالف سمت سے آنے والی بس سے جاٹکرائی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں