سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے عدالتی فیصلے کو سیاسی قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا۔
ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے خلاف عدالتی فیصلے پر شدید ردعمل دیا ہے۔ بھارت میں مقیم شیخ حسینہ نے کہا کہ غیرمنتخب حکومت کے ماتحت عدالت نے ان کے خلاف فیصلہ سنایا ہے۔
شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ عبوری حکومت کا کوئی جمہوری مینڈیٹ نہیں ہے اور اس کے تحت چلنے والا ٹریبونل جانبدار اور سیاسی محرکات پر مبنی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس ٹریبونل کا مقصد ڈاکٹر یونس اور ان کے ساتھیوں کی ناکامیوں سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹریبونل نہ تو انصاف فراہم کرسکتا ہے اور نہ ہی بنگلادیش میں حالیہ واقعات کی غیر جانبدار تحقیقات کرسکتا ہے۔ ان کی تشکیل کا مقصد عوامی لیگ کو نشانہ بنانا ہے۔
شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ ایسے فیصلے عوام کی آخری امید کو بھی ختم کر رہے ہیں اور عدالتوں میں انصاف کا کنٹرول ختم ہوچکا ہے۔















