خارکیف میں روسی میزائل حملوں سے 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی، روسی دعوے کے مطابق 36 یوکرینی ڈرونز مار گرائے گئے۔
کیف: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یوکرین کے شہر خارکیف میں روسی میزائل حملوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جانبحق اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔ خارکیف کے گورنر اولیگ سنیہوبوف نے بتایا کہ زخمیوں میں 14 سالہ لڑکی، 12 سالہ بچہ اور 61 سالہ مرد شامل ہیں۔
دوسری طرف، روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے فضائی دفاع نے رات کے دوران 36 یوکرینی ڈرونز مار گرائے ہیں۔ اس دوران یوکرینی ڈرون حملوں نے روس کے زیر قبضہ دونیتسک ریجن کے توانائی کے ڈھانچے کو نقصان پہنچایا، جس سے تقریباً 5 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔














