پاکستان اور ایران کے سیاسی مشاورت میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، توانائی اور تعلیم پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی مشاورت کا تیرھواں دور اسلام آباد میں مکمل ہوا۔ اس دوران دو طرفہ تعلقات، تجارت، توانائی، تعلیم اور عوامی رابطوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ان میں مزید بہتری لانے پر اتفاق ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی جبکہ ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر سیاسی امور مجید تختِ روانچی نے کی۔ مشاورت کے دوران گزشتہ اجلاس میں طے شدہ فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اجلاس میں تجارت، توانائی، ٹرانسپورٹ، تعلیم اور عوامی روابط کو بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ خطے اور عالمی سطح کی صورتحال پر بھی جامع گفتگو ہوئی۔ مشترکہ اقتصادی کمیشن اور جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی سمیت مختلف ادارہ جاتی مکینزم کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
پاکستان اور ایران نے بین الاقوامی فورمز پر تعاون جاری رکھنے اور مضبوط مکالمہ برقرار رکھنے کا عزم کیا ہے۔ اگلے دور کی سیاسی مشاورت تہران میں باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر منعقد کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔














