ایئر پنجاب کے آغاز کی تیاریاں تیز ہوگئیں، اعلیٰ عہدیداروں کی تعیناتی کے لیے اشتہارات جاری۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت کی ایئرلائن ’ایئر پنجاب‘ کے آغاز کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایئرلائن کے لیے سربراہ سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر، چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف کمرشل آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر کی تعیناتی کے لیے اشتہارات جاری کیے گئے ہیں۔
ہیڈ آف ہیومن ریسورس اور کمپنی سیکرٹری کے عہدوں کے لیے بھی اشتہارات جاری کیے گئے ہیں، جن کے لیے درخواستیں 10 دسمبر تک طلب کی گئی ہیں۔














