پاکستان میں ‘واٹ آ سنڈے’ ٹرینڈ کی مقبولیت کی وجہ

پاکستان میں ‘واٹ آ سنڈے’ کا ٹرینڈ بھارت کی شکست اور پاکستان کی کامیابیوں کے باعث سوشل میڈیا پر زور پکڑ گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں سوشل میڈیا پر ‘واٹ آ سنڈے’ کا ٹرینڈ اس وقت زور پکڑ گیا جب بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم اور اے ٹیم کو اہم میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اتوار کے دن بھارت کی شکست اور پاکستان کی کامیابیوں نے پاکستانی شائقین کے لیے خوشی اور دلچسپی کا باعث بنائی۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 30 رنز سے شکست دی۔

قطر کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے ہرایا اور ایشین کرکٹ کونسل مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کی قومی ٹیم نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز وائٹ واش کردی۔ بھارت کے لیے یہ نتائج مایوس کن تھے، لیکن پاکستان میں ‘واٹ آ سنڈے’ ٹرینڈ مزاح اور خوشی کا باعث بنا۔

دیگر متعلقہ خبریں