پاکستان نے بنگلا دیش کو 3-10 سے شکست دے کر ہاکی سیریز میں کلین سویپ کیا۔
ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے بنگلا دیش کو تیسرے اور آخری ہاکی میچ میں 3-10 سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کر لیا۔ اس میچ میں پاکستان کے پینالٹی کارنر اسپیشلسٹ محمد سفیان خان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈبل ہیٹرک کی۔
ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جگہ کے لیے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ڈھاکا میں تین میچوں کی سیریز کھیلی گئی جس کا آخری میچ بھی یکطرفہ رہا۔ پاکستان نے سیریز 0-3 سے جیت لی۔
پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 گول کیے، عبدالرحمٰن نے دو جبکہ ندیم احمد اور رانا ولید نے ایک ایک گول سکور کیا۔ بنگلا دیش کی طرف سے عبداللہ، رقیب الحسن اور اشرف الحسن نے گول کیے۔ محمد سفیان خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔














