پاکستان اور چین نے انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور چین نے انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چینی سفیر کے درمیان ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
چینی سفیر نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی اور قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے اور پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔ چین پاکستان کا بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔














