آئینی عدالت نے خیبر پختونخواہ حکومت کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخواہ حکومت کو آئینی عدالت کی جانب سے بڑا ریلیف ملا ہے۔ پختونخواہ حکومت کی اپیل پر عدالت نے حکم امتناع جاری کر دیا۔
جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیس غریب مزدوروں سے متعلق ہے اور مزدوروں کے لیے سیکورٹی ڈیپازٹ دینا مشکل ہے۔
قانون کے مطابق اگر کوئی نجی ادارہ مزدور کو کام سے نکالتا ہے تو اسے واجبات ادا کرنے ہوتے ہیں، بصورت دیگر مزدور متعلقہ محکمہ میں اپیل کر سکتا ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ نے نجی ادارے کی اپیل کے ساتھ سیکورٹی ڈیپازٹ کی شرط ختم کر دی تھی۔
عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر کے حکم امتناع جاری کر دیا ہے اور متعلقہ فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں۔














