پاکستان نے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں بھارت کو 137 رنز کا ہدف 14ویں اوور میں حاصل کرکے شکست دے دی۔
دوحہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں بھارت کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اہم کامیابی حاصل کی۔
دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 137 رنز کا ہدف 14ویں اوور میں بآسانی حاصل کر لیا۔ معاذ صداقت نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 79 رنز بنائے۔
بھارت اے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شاہد عزیز نے 3 وکٹیں جبکہ سعد مسعود اور معاذ صداقت نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ میچ پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل تھا کیونکہ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔














