وفاقی حکومت کا شوگر سیکٹر کی مکمل ڈی ریگولیشن کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے شوگر سیکٹر کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا، سفارشات تیار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے شوگر سیکٹر کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اویس لغاری کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی نے سفارشات تیار کر لی ہیں۔

وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا کہ شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کی سفارشات ایک دو دن میں وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شوگر سیکٹر کی مکمل ڈی ریگولیشن کی جائے گی اور امپورٹ ایکسپورٹ کوٹا ختم کیا جائے گا تاکہ قیمتوں کا تعین مارکیٹ فورسز کریں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ کچھ شوگر ملز نے کرشنگ شروع کر دی ہے اور 36 سے زائد نے بوائلر آن کر دیے ہیں۔ اگر کرشنگ دسمبر کے پہلے ہفتے تک جاتی ہے تو بھی اسٹاک موجود ہے۔ درآمدی چینی کی فروخت کے لیے ایف بی آر کا پورٹل بند نہیں کیا گیا۔ درآمدی چینی آدھی فروخت ہو چکی ہے اور باقی موجود ہے، فیصلہ مارکیٹ فورسز کریں گی کہ چینی درآمد کرنی ہے یا برآمد۔

دیگر متعلقہ خبریں