دبئی ائیر شو میں پاکستانی پائلٹس کی شاندار کارکردگی متوقع

دبئی ائیر شو میں پاکستانی پائلٹس کی شاندار کارکردگی متوقع ہے جبکہ عالمی ایوی ایشن ماہرین جدید جنگی اور کمرشل ہوائی جہازوں کی نمائش کا مشاہدہ کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی ائیر شو کل سے شروع ہورہا ہے جہاں عالمی ایوی ایشن ماہرین اور صارفین جدید جنگی اور کمرشل ہوائی جہازوں کی نمائش کا حصہ بنیں گے۔

پاکستان ائیر فورس کے فضائی مظاہرے دبئی ائیر شو میں متوقع ہیں اور یہ ایونٹ پاکستانی پائلٹس کے شاندار مظاہروں کی بدولت مرکز نگاہ ہوگا۔ ایوی ایشن ماہرین کے مطابق پاکستانی ائیر فورس کی کارکردگی عالمی ایوی ایشن انڈسٹری کے لئے تحقیقاتی مرکز بن چکی ہے۔

چین کا ائیر ڈیفنس سسٹم اور مغربی ممالک کے لئے چیلنج بنتی چینی ٹیکنالوجی بھی اس شو میں پیش کی جائے گی۔

پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اور پاکستان ایروسپیس کونسل جدید ایوی ایشن ٹیکنالوجی کی نمائش کریں گے جبکہ روسی ائیر ٹیکنالوجی بھی شو میں شرکت کے لئے تیار ہے۔

ائیر شو میں 300 نئے کمرشل طیاروں کے آرڈرز کا امکان ہے جس سے ایوی ایشن مارکیٹ میں ہلچل متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں