محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور ایئرپورٹ کے اچانک دورے کے دوران کہا کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے امیگریشن کاؤنٹرز پر رش اور سست روی پر ناراضگی کا اظہار کیا اور عملے کو جلد پراسیس مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر داخلہ نے وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین کے ہمراہ بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی اور امیگریشن پراسیس کے بارے میں معلومات لیں۔ دورے کے دوران ایک مسافر کو پروٹیکر کے تحت ملازمت کے لیے بیرون ملک جانے سے روکا گیا کیونکہ اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا۔
محسن نقوی نے امیگریشن اہلکاروں کو شاباش دی اور انعام بھی دیا جبکہ وزیر اوورسیز پاکستانیز نے پروٹیکر کے تحت جانے والے مسافروں کی مستند دستاویزات کی تصدیق کی اہمیت پر زور دیا۔














