وفاقی آئینی عدالت میں تین بینچز کی سماعت کل سے شروع ہوگی، پہلی کاز لسٹ جاری۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی آئینی عدالت میں مقدمات کی سماعت کے لیے پہلی کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ آئندہ ہفتے تین بینچز عدالت میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔
وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان اور تین ججز نے حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف جسٹس امین الدین خان کل سے مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس حسن اظہر رضوی بھی کل سے سماعت کا آغاز کریں گے۔
دو رکنی بینچ، جس میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس کے کے آغا شامل ہیں، بھی مقدمات سنے گا۔ یہ بینچ عدالت میں اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔














