صدر مملکت نے اردن کے بادشاہ کو نشان پاکستان سے نوازا

صدر مملکت آصف زرداری نے اردنی شاہ عبداللہ دوئم کو نشان پاکستان سے نوازا، دونوں ممالک کے درمیان اعزازات کا تبادلہ گہرے تعلقات کی علامت ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر مملکت آصف زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا۔ یہ تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان اور سفرا نے بھی شرکت کی۔

شاہ عبداللہ دوئم کو یہ اعزاز دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور علاقائی و عالمی امن کے لیے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ شاہ عبداللہ نے جواباً صدر مملکت کو اردن کے ایوارڈ ’وسام النہضہ المرصع‘ سے نوازا جو سربراہان مملکت اور معزز شخصیات کو دیا جاتا ہے۔

یہ تبادلہ اعزازات پاکستان اور اردن کے درمیان گہرے احترام، تحسین اور دوستی کی علامت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں