پاکستان امن پسند ہے، جنگی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان جنگی جارحیت کا جواب بھرپور انداز میں دے گا، اللہ کی مدد سے دشمن کو شکست دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور کسی بھی جنگی جارحیت کا جواب اسی طرح دیں گے جیسا مئی میں دیا تھا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایوان صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو نشان امتیاز عطا کرنے کی تقریب میں کہا کہ اللہ نے پاکستان کو بھارت کے خلاف جنگ میں سربلند کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سپاہی اللہ کے نام پر لڑتے ہیں اور دشمن کو دھول چٹاتے ہیں۔ اللہ کا خاص کرم ہے کہ ہم نے دشمن کو شکست دی۔

دیگر متعلقہ خبریں