لاہور میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز

لاہور میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز، 15 ممالک کے 44 پروفیشنل باکسرز کی شرکت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا شاندار آغاز ہوا ہے، جو 26 سے 29 نومبر تک جاری رہے گی۔ یہ مقابلے جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن میں ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن (WBA) کے تعاون سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

چیمپئن شپ میں 15 ممالک کے 44 پروفیشنل باکسرز شرکت کر رہے ہیں، جن میں 6 پاکستانی اور 38 بین الاقوامی باکسر شامل ہیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں میں وسیم، وقاص، عاصم زمان، محب اللہ، جانیہ اور کومل اخلاق شامل ہیں۔ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور میکسیکو سمیت مختلف ممالک کے باکسرز اس میں شرکت کر رہے ہیں۔

اس موقع پر لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کے لیے خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ چیمپئن شپ کا مقصد پاکستان کا مثبت عالمی تشخص اجاگر کرنا ہے اور کھیلوں کے ذریعے سفارت کاری اور ثقافتی ہم آہنگی کا فروغ دینا ہے۔

اس سے قبل پہلی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کوئٹہ میں مئی 2025 میں کامیابی سے منعقد ہوئی تھی، جبکہ موجودہ چیمپئن شپ لاہور کور اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے باہمی تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں