بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے نظم السلام کو متنازع بیانات پر عہدے سے ہٹا دیا، جس سے کرکٹرز نے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔
ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پر بورڈ ڈائریکٹر نظم السلام کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ نظم السلام کے بیانات کے باعث بنگلادیشی کرکٹرز نے کرکٹ سرگرمیوں کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔
نظم السلام بورڈ کی فائنانس کمیٹی کے چیئرمین تھے اور بورڈ نے ان کے خلاف کارروائی کے بعد اعلامیہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ کھیل کے بہترین مفاد میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ بی سی بی کے صدر نے عارضی طور پر فائنانس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
نظم السلام نے کہا تھا کہ ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے پر کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا، جس پر کھلاڑیوں نے بائیکاٹ کی دھمکی دیتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ میرپور ڈھاکا میں بائیکاٹ کی وجہ سے بی پی ایل کا میچ متاثر ہوا۔















