کھلاڑیوں کا بائیکاٹ، بی پی ایل میچ شروع نہ ہو سکا

بی پی ایل میں کھلاڑیوں کے بائیکاٹ کے باعث چٹوگرام رائیلز اور ناؤخلی ایکسپریس کا میچ شروع نہ ہوسکا۔ کھلاڑیوں نے نظم السلام کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کھلاڑیوں کا بائیکاٹ، بی پی ایل میچ شروع نہ ہو سکا

ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے آج کے میچ میں کھلاڑیوں نے بائیکاٹ کیا، جس کی وجہ سے چٹوگرام رائیلز اور ناؤخلی ایکسپریس کے درمیان میچ شروع نہ ہوسکا۔ دونوں ٹیمیں ٹاس کے لیے میدان میں نہیں پہنچ سکیں۔

کھلاڑیوں نے نظم السلام کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام فارمیٹ کی کرکٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔ یہ بائیکاٹ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نظم السلام کے بیان کے بعد کیا گیا۔

نظم السلام کے بیان پر کھلاڑیوں نے کرکٹ سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، اور ان کا موقف ہے کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک کھیل میں حصہ نہیں لیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں