ملتان سلطانز کو پی ایس ایل کا نیا معاہدہ نہ ملنے پر تنازع کھڑا ہوگیا؛ پی سی بی کی پالیسیوں پر اعتراض۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملتان سلطانز کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نیا معاہدہ جاری نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نئی شرائط پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے ٹیم کو معاہدہ نہیں دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، ملتان سلطانز پی ایس ایل کی کمپلائنس پالیسی پر پوری نہیں اتری، جبکہ دیگر پانچ فرنچائزز کو 25 فیصد اضافے کے ساتھ معاہدے کی پیشکش کی گئی ہے اور انہیں دس دن کے اندر دستخط کرنے کا وقت دیا گیا ہے۔
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کی پالیسیوں پر اعتراض کیا اور بھیجا گیا لیگل نوٹس بھی پھاڑ دیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے چیئرمین پی سی بی کو متعدد تجاویز پر مبنی خط بھی ارسال کیا ،تاہم پی سی بی نے ابھی کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔















