کشمیر ایک آتش فشاں ہے جو بہت جلد پھٹنے والا ہے۔مشعال ملک

مشعال ملک نے راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے مودی کو کشمیر کے آتش فشاں کے پھٹنے کا انتباہ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مشعال ملک کا مودی کو کشمیر کے آتش فشاں کا انتباہ

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے راولپنڈی کے علاقے پرانا قلعہ اور بازار کلاں کے دورے کے دوران شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ایک آتش فشاں ہے جو بہت جلد پھٹنے والا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ مودی کو پیغام ہے کہ یاسین ملک حق کی جنگ لڑ رہا ہے، زندہ رہا تو غازی اور مارا گیا تو شہید کہلائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے خلاف ظلم و زیادتی کسی صورت قبول نہیں، ان کو تحفظ دینے کے لیے آپ کو نکلنا ہوگا۔

مشعال ملک نے کہا کہ ہندوستان میں 87 آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں، اور مودی کی پالیسیاں مزید تحریکوں کو جنم دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی سیسہ پلائی دیوار ہے جو شہداء کے خون سے رچی ہوئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں