پی سی بی نے پی ایس ایل کی ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کی فروخت کے لیے بڈز طلب کر لی ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کی فرنچائزز کے حقوق فروخت کرنے کے لیے بڈز طلب کر لی ہیں۔
پی سی بی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ صرف تکنیکی طور پر اہل بڈرز ہی بڈنگ کے اگلے مرحلے میں شامل ہو سکیں گے۔
پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے نام حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی میں سے منتخب کیے جا سکتے ہیں۔















