جنوبی وزیرستان میں دہشت گرد حملہ، جے یو آئی رہنما شہید

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہوگئے۔ مولانا فضل الرحمان نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جنوبی وزیرستان میں دہشت گرد حملہ، جے یو آئی رہنما شہید

جنوبی وزیرستان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں جے یو آئی کے سینئر رہنما مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہوگئے۔ حملہ وانا میں کیا گیا جہاں مولانا سلطان محمد اور ان کی کم سن بیٹی کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق، مولانا سلطان محمد کو نشانہ بنانے کے لیے ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) دینی مدرسے کے قریب نصب کی گئی تھی۔ واقعے کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان لے جایا گیا، لیکن وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔

جنوبی وزیرستان (لوئر) کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد طاہر شاہ وزیر نے تصدیق کی کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مولانا سلطان محمد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ حملہ اعتدال پسند اور جمہوری فکر پر حملہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں