صوبے میں پائیدار امن صرف فوجی کارروائیوں سے ممکن نہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن صرف فوجی کارروائیوں سے ممکن نہیں، مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے فوجی کارروائیوں کی مخالفت کی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن صرف فوجی کارروائیوں سے ممکن نہیں، اس کے لیے وفاق، صوبائی حکومت، سیاسی جماعتوں اور سکیورٹی اداروں کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔ انہوں نے کسی بھی نئے فوجی آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کے استعمال سے مسئلے حل نہیں ہوئے۔

کراچی پریس کلب میں ‘میٹ دی پریس’ پروگرام کے دوران وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ان کی حکومت نہ صرف تحریک طالبان پاکستان بلکہ تمام دہشت گرد تنظیموں کی مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اب تک 14000 سے زائد فوجی آپریشن ہو چکے ہیں، مزید 15 آپریشنز کی اطلاعات ہیں، لیکن اس کے باوجود لاکھوں افراد بے گھر ہوئے اور وعدہ شدہ معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔

سہیل آفریدی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں امن جرگہ منعقد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر، سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے شرکت کی اور سب نے نئے فوجی آپریشنز کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں منتخب نمائندوں سے مشاورت کے بغیر آپریشنز کیے گئے، جس پر پی ٹی آئی کو اعتراض ہے۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ 11 جنوری کو کراچی کے باغ جناح میں جلسہ ہوگا، جس کے لیے درخواست دی جا چکی ہے، تاہم باضابطہ اجازت نامہ تاحال جاری نہیں ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کراچی کی تاریخ کا بڑا عوامی اجتماع ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں