پاکستان شاہینز کی عمان پر 40 رنز سے کامیابی

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 40 رنز سے شکست دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

دوحہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے پہلے میچ میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 40 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی۔ دوحہ میں جاری ایونٹ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان شاہینز نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے معاذ صداقت 96 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ یاسر خان 26، محمد فائق 19، اور کپتان عرفان خان نے 44 رنز بنائے۔ عمان کی طرف سے شفیق جان، مظاہر رضا، جے اودہرا اور وسیم علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان حماد مرزا نے 34، زکریا اسلام نے 57 رنز بنائے۔ عبید شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کی جبکہ معاذ صداقت اور سعد مسعود نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

ایونٹ میں پاکستان شاہینز کا اگلا میچ اتوار کو بھارت کے خلاف ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں