حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ کل ہے، وزارت مذہبی امور نے تاکید کی ہے کہ عازمین کرام واجبات لازمی جمع کروائیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
حکومت نے حج کے خواہشمندوں کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ کل ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے۔
وزارت نے تاکید کی ہے کہ عازمین کرام کل تک واجبات لازمی جمع کروائیں اور منسوخی سے بچنے کے لیے کمپیوٹرائزڈ بینک رسید حاصل کریں۔














