وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع، پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو نامزد کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

مظفرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے۔ یہ تحریک پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے پیش کی گئی، جس پر 17 سے زائد اراکین کے دستخط موجود ہیں۔ تحریک جمع کرانے والوں میں جاوید ایوب، قاسم مجید، رفیق نیئر، ملک ظفر اور علی شان سونی شامل ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے لئے نامزد کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی مشاورت کے ساتھ فیصلے کرتی ہے اور آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے لیے آسانیاں لانے کی پوری کوشش کریں گے اور اس کے لیے کسی کی حمایت کی ضرورت نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں