پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا کو باچا خان ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، ان کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو باچا خان ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جب امیگریشن حکام نے انہیں سفر کی اجازت نہیں دی۔
تیمور جھگڑا نے کہا کہ ان کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے جس کی وجہ سے ان کا پاسپورٹ غیرفعال ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے 10 دن پہلے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا تھا لیکن کوئی جواب نہیں ملا، جس کے بعد انہوں نے خدشات کے تحت وزارت داخلہ جا کر خود خط جمع کرایا۔













