راولپنڈی: سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی چیئرمین تسلیم کرنے سے انکار کیا، پارٹی چیئرمین صرف عمران خان ہیں۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین تسلیم نہیں کرتے، پارٹی چیئرمین صرف عمران خان ہیں۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا رویہ جبر کے ضابطے ہیں۔
سلمان راجا نے قرآن خوانی کو دین کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گندا پانی پھینکنا شرم کی بات ہے، ہم حق کی بات کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی مکالمہ نہیں ہوسکتا، جمہوریت اور انسانی حقوق کی بات کرنی ہے تو بانی کا شامل ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی قربت کی بات قبل از وقت ہے، بانی سے ملاقات ہمارا بنیادی حق ہے، حکومت راستے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ ناکام نہیں ہوئی، پاکستانی عوام ہمارے ساتھ ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے بغیر مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں۔














