فیصل واوڈا نے کہا کہ استعفے فوری منظور ہوں گے اور مزید آئیں گے، پراکسیز کا حساب ہوگا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ استعفے آتے ہی فوری منظور ہوں گے اور مزید استعفے بھی جلد آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفے دے کر کسی نے کوئی بڑا کارنامہ نہیں کیا، کیونکہ ویسے بھی نوکری میں وقت کم ہی بچا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ جو ہلچل چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش تھی، ناکام ہوگئی۔ فیصل واوڈا نے زور دیا کہ اب پراکسیز کا حساب ہوگا اور قوم کو سمجھ آگئی ہوگی کہ کون کس پارٹی کا سہولت کار تھا۔
انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں 27 ویں آئینی ترمیم کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ملکی دفاع پر اس ترمیم میں خاص توجہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 28 ویں ترمیم میں عوام کے لیے مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔














