امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کی تصدیق کی، وینزویلا کے متعدد شہروں میں دھماکے، صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے وینزویلا اور اس کے لیڈر پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس میں کم از کم سات دھماکے ہوئے ہیں۔ وینزویلا حکومت نے تصدیق کی ہے کہ حملے کاراکس، میرانڈا، آراگوا اور لاگویرا ریاستوں میں ہوئے ہیں، اور ان کا مقصد وینزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا ہے۔ وینزویلا حکومت نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ہمارے وسائل حاصل کرنے میں ناکام رہے گا۔
وینزویلا کے صدر نے حملوں کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ دوسری طرف روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا کے دفاعی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور صدر صدارتی محل چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ کولمبیا کے صدر نے کاراکس پر میزائل داغے جانے کی اطلاعات کے بعد یو این سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔












