پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال نو کی تقریبات کا آغاز

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2026 کا شاندار آغاز، مختلف شہروں میں آتش بازی اور تقریبات منعقد ہوئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال نو کی تقریبات کا آغاز

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سال 2026 کا آغاز ہوتے ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن اور آتش بازی کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر نئے سال کا پرجوش استقبال کیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف مقامات پر شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا گیا، جبکہ کراچی کے گورنر ہاؤس میں بھی آتش بازی کے ذریعے سال نو کا خیرمقدم کیا گیا۔

دنیا کے مختلف خطوں میں وقت کے فرق کے باعث سال 2026 کا آغاز الگ الگ اوقات میں ہوا۔ بحرالکاہل میں واقع جزیرہ ملک کریباتی دنیا میں نئے سال کا پہلا میزبان بنا، جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں بھی شاندار آتش بازی سے سال نو کا استقبال کیا گیا۔

جاپان، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ میں بھی روایتی رسومات کے ساتھ نئے سال کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ جاپان میں ‘جویا نو کانے’ کی روایت کے تحت بدھ مت کے مندروں میں گھنٹیاں بجائی گئیں۔

امریکا کے شہر نیویارک میں ٹائمز اسکوائر پر مشہور کرسٹل بال کی تنصیب اور آزمائش مکمل کی گئی، جہاں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں