عوام کو نئے سال کا تحفہ، پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسےفی لیٹرکی کمی

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عوام کو نئے سال کا تحفہ، پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسےفی لیٹرکی کمی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے 28 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی 8 روپے 57 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور اب نئی قیمت 257 روپے 8 پیسے ہو گی۔ یہ قیمتوں میں کمی 15 دن کے لیے کی گئی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں