محسن نقوی کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات، کرکٹ سکیورٹی کی یقین دہانی

محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر سے کرکٹ ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل (ر) فریڈ سینے ویراتنے سے ملاقات کی، جس میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے لیے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کے مہمان ہیں اور ان کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے جبکہ دورہ ادھورا چھوڑنے والے کھلاڑیوں پر دو سال کی پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ٹرائی سیریز بھی شیڈول ہے۔

قبل ازیں سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ایک روزہ سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کی درخواست کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں