سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا اعلان کر دیا

سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پی سی بی کی سکیورٹی یقین دہانی کے بعد دورہ پاکستان جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سری لنکن ٹیم کے مینجر نے پہلے کہا تھا کہ کھلاڑی دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سکیورٹی بڑھانے کی یقین دہانی کے بعد ٹیم نے دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے سیریز اور سہ ملکی سیریز کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کو متبادل انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔ پی سی بی نے سری لنکن کھلاڑیوں کو چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی دورہ جاری نہیں رکھنا چاہتا تو متبادل انتظام کیا جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں شیڈول ہے۔ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ دو ون ڈے میچز اور سہ ملکی سیریز بھی کھیلنی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں