پی ٹی آئی کا 27ویں آئینی ترمیم میں عدم شرکت کا اعلان

پی ٹی آئی نے 27ویں آئینی ترمیم میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا، ترمیم کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کے عمل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی اسمبلی میں تقریر کے بعد واک آؤٹ کرے گی اور ترمیم کے عمل میں شریک نہیں ہوگی۔

جب ان سے نواز شریف کی پارلیمنٹ آمد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی سیاست میں غیر متعلقہ ہو چکے ہیں اور ان کے لئے ریڈ کارپٹ بچھانے کی ضرورت نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے خواجہ محمد آصف کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا وہ راجہ پرویز اشرف کے خلاف پٹیشن لے کر افتخار چودھری کے پاس نہیں گئے؟ میاں صاحب خود میموگیٹ کمیشن بنوانے کیلئے وکیل نہیں بنے تھے؟

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم نے آئین و قانون کا جنازہ نکال دیا ہے اور پارٹی اس کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی پالیسی کے لیے امن جرگہ بلایا ہے اور مسائل کا سفارتی سطح پر حل ہونا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں