عادل فاروق راجا کا نام ریاست مخالف بیانیہ پر فورتھ شیڈول میں شامل

وفاقی حکومت نے یوٹیوبر عادل فاروق راجا کا نام ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے پر فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عادل فاروق راجا کا نام ریاست مخالف بیانیہ پر فورتھ شیڈول میں شامل

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے یوٹیوبر عادل فاروق راجا کا نام ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے پر فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارتِ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

حکومت پاکستان نے بیرون ملک مقیم عادل فاروق راجا پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کرتے ہوئے ان کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا ہے۔ یہ اقدام ریاست مخالف سرگرمیوں اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے پر اٹھایا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عادل راجا کی سرگرمیاں پاکستان کی سلامتی، سالمیت اور امنِ عامہ کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ یہ قدم ملکی سلامتی اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت آئندہ کی کارروائی بھی متعلقہ قوانین کے تحت کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں