سکیورٹی صورتحال پر غور کے لئے کابینہ اجلاس طلب

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں سکیورٹی صورتحال پر غور ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس آج کسی بھی وقت منعقد ہو سکتا ہے اور کابینہ ارکان کو دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ارکان کو باضابطہ طور پر اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں خودکش دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے تھے۔ حالیہ دنوں میں افغانستان سے دہشتگردی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں