ترک فضائیہ کا سی 130 طیارہ حادثے کا شکار، 20 اہلکار جاں بحق

ترک فضائیہ کا سی 130 طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ، 20 اہلکار جاں بحق۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

انقرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترک فضائیہ کا سی 130 طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 20 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ طیارہ آذربائیجان سے ترکیہ کی جانب روانہ تھا اور پرواز کے کچھ دیر بعد ہی سرحدی علاقے میں حادثے کا شکار ہوگیا۔

صدر رجب طیب اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ایک تقریب کے دوران اس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا اور بتایا کہ ترک امدادی ٹیمیں مقامی حکام کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

ترک کمیونیکیشنز ڈائریکٹر برہانیتن دوران نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی تلاش اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا اور لوگوں سے غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔

دیگر متعلقہ خبریں