سپریم کورٹ بار کا اسلام آباد دھماکے کی مذمت اور سکیورٹی فورسز سے یکجہتی

سپریم کورٹ بار نے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز سے یکجہتی کا اعلان کیا ہے جبکہ مختلف بار ایسوسی ایشنز نے ہڑتال اور سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ بار نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

پنجاب بار نے صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے عدالتوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی درخواست کی ہے۔ اسلام آباد بار نے بھی تین روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ بلوچستان بار نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے ممکنہ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے اور حساس علاقوں میں سکیورٹی بڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں