ستائیسویں آئینی ترمیم کے تحت صدر کا تاحیات استثنیٰ ختم کرنے پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
[اسلام آباد]: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ستائیسویں آئینی ترمیم کے مسودے پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان گہری مشاورت جاری ہے، جس میں صدر کے تاحیات استثنیٰ کے خاتمے پر غور ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، مجوزہ ترمیم کے تحت سابق صدر اگر پارلیمنٹ کے رکن بن جائیں تو ان کا تاحیات استثنیٰ ختم ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ ججز کے تبادلوں کے معاملے پر بھی دونوں جماعتوں میں اتفاق رائے پایا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے وفود کے درمیان مذاکرات وزیر قانون کے چیمبر میں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق، دو نکات پر ڈیڈلاک برقرار ہے، لیکن امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی اتفاق رائے ہو جائے گا۔
ججز کے تبادلوں پر عدم رضامندی کی صورت میں ان کے تحفظات سپریم جوڈیشل کونسل یا چیف جسٹس کے ذریعے سنے جائیں گے۔ ترمیمی بل کی حتمی منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔












