پی ٹی آئی سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت میں حکومت کے خلاف کوششیں کر رہی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ حکومت کی 27ویں آئینی ترمیم کو سینیٹ سے پاس کرانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری کوشش کریں گے۔
سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ بلاول بھٹو کے ٹوئٹ کے بعد سے وہ اس ترمیم کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھرپور احتجاج کریں گے اور دیکھیں گے کہ حکومت کے پاس ووٹ پورے ہوتے ہیں یا نہیں۔
علی ظفر نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص، چاہے وہ صدر ہو یا گورنر، جرم کرنے پر سزا سے بچ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی اصول اور آئین کی روح بھی یہی تقاضا کرتی ہے کہ جرم کے مرتکب کو سزا ملنی چاہئے۔













