سینیٹر فیصل واوڈا نے 27ویں ترمیم کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب 28ویں ترمیم کی تیاری کی جائے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم منظور کر لی گئی ہے اور اب 28ویں ترمیم کی تیاری کی جائے۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بتایا کہ 27ویں ترمیم سے جمہوریت اور ملکی دفاع مضبوط ہوگا۔
ایک صحافی کے سوال پر فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ترمیم پر راضی کرنے کا کام جاری ہے، مولانا ہمارے بڑے ہیں اور ان سے سیاست سیکھتے ہیں۔
انہوں نے وزیر اعظم کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے جمہوری روایات کے تحت ایک زبردست اقدام کیا ہے۔
خیبر پختونخواہ کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ ایمل ولی ان کے دوست ہیں اور جیسا کہیں گے ویسا کریں گے۔
مزید برآں، سینیٹر نے 28ویں ترمیم کی تیاری کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب اس ترمیم میں دم نہیں رہا۔












