وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات میں صوبائی انتظامی، ترقیاتی امور اور امن و امان پر گفتگو کی گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بلوچستان کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں وزیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔












